ٹیم انڈیا انڈر-14 نے نیپال کے شہر پوکھرا میں منعقدہ 8ویں انڈو-نیپال انٹرنیشنل چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم نیپال کو 2-0 سے شکست دی اور چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ان کے کھیل کے معیار کو بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا۔
ٹیم انڈیا کے لیے ایک خاص کارکردگی حیدرآباد، تلنگانہ کے سید محیت علی نے دکھائی، جو پورے ٹورنامنٹ کے دوران اپنے غیر معمولی کھیل اور مہارت کی بدولت شائقین اور ماہرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہے۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ٹیم انڈیا کو فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس شاندار کامیابی پر ٹیم انڈیا کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ یہ فتح نوجوان کھلاڑیوں کے عزم و حوصلے اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔