پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے الزام لگایا ہے کہ تھکے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریٹائرڈ اہلکاروں کے ساتھ مل کر بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا ہے۔
مسٹر یادو مسٹر کمار کی پرگتی یاترا کے تعلسق سے مسلسل سوالات اٹھا رہے ہیں۔
بدھ کو میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اشتہارات کے ذریعے جھوٹے پروپیگنڈے پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
بہاریوں کی زندگیوں کو خوشحال بنانے کے بجائے انہیں برباد کر دیا ہے۔
بہار کی ترقی کو بدحالی کی آگ میں جھونک دیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بے حس حکومت اور اس کے سربراہ کی قیادت میں صرف ایک بارش میں سینکڑوں پل اور پلیاں ڈیہہ جاتے ہیں۔
دو دہائیوں سے ہر طرح کے امتحانات پیپر لیک اور دھاندلی کا شکار ہیں۔
مہنگائی ہر گھر اور ہر خاندان کو کھا رہی ہے۔ چھوٹے بڑے کاروباری اداروں کا کاروبار تباہی کے دہانے پر ہے۔
ان کے دور حکومت میں بہار غربت، بے روزگاری، بدعنوانی اور ہجرت میں سرفہرست ہے۔