مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال پورے ایران میں ماہ رجب کے ایام بیض (13، 14 اور 15 رجب) میں اعتکاف کا پروگرام رکھا جاتا ہے۔ روحانیت اور معنویت سے بھرپور اس پروگرام میں زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے خصوصی شرکت کرتے ہیں۔ گذشتہ کئی سالوں سے جوان لڑکے اور لڑکیوں کی جانب سے اعتکاف میں شکرت کی شرح میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مرکزی اعتکاف کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید علیرضا تکیہ ای نے صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ معتکفین کی رجسٹریشن جاری ہے اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس سال زیادہ لوگ اس روحانی محفل میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال بعض علاقوں میں طلباء کے اعتکاف کے رجسٹریشن میں 300 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال 10 لاکھ افراد نے اس روحانی تقریب میں شرکت کی جن میں ۸۰ فیصد نوجوان اور ۶۱ فیصد خواتین شامل تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال اعتکاف 13 سے 15 رجب تک ہوگا۔ انقلاب اسلامی سے پہلے اعتکاف صرف قم میں ہوتا تھا جس میں علماء شرکت کرتے تھے مگر اب یہ پورے ملک کے مختلف طبقوں تک پھیل چکا ہے اور نوجوانوں و طلباء کی بھرپور شرکت دیکھنے کو ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کا نعرہ ‘اعتکاف، معنویت اور مقاومت’ ہے۔ مقاومت ایک عالمی تحریک کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ آج کوئی نہیں کہہ سکتا کہ مقاومت صرف حزب اللہ یا غزہ کے لوگوں تک محدود ہے۔