مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی تینوں مسلح افواج کے بڑے پیمانے پر مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے جو اگلے دو ماہ تک جاری رہے گا۔
مشقوں کے پہلے مرحلے کے دوران، فضائیہ کے دفاعی یونٹس نے وسطی ایران میں نطنز جوہری پلانٹ کے تحفظ کے لئے خصوصی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔
گزشتہ روز ایران کی فضائیہ کے سینئر کمانڈر جنرل شادمانی نے کہا کہ ملک کی حساس تنصیبات کے قریب نئے فضائی دفاعی نظاموں کا ایک سلسلہ نصب کیا گیا ہے۔