نیشنل میٹیولوجیکل سنٹر (این ایم سی) نے اس ہفتہ کے لیے درمیانہ درجہ سے بھاری بارش، گرج اور دھول بھری آندھی کا اندازہ ظاہر کیا ہے، پچھلے چند گھنٹوں میں بارش کے لیے کئی یلو ویدر وارننگ جاری کی گئی ہیں۔
سعودی عرب میں اس وقت شدید بارش نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ مشہور شہروں مکہ و مدینہ میں ژالہ باری، طوفان اور موسلادھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہے۔ کئی مقامات پر سیلاب کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس نے لوگوں کو گھر سے باہر نکلنا مشکل کر دیا ہے۔ مکہ اور مدینہ کے بیشتر حصوں، خصوصاً جدہ شہر اور گورنریٹ کے دیگر علاقوں میں ژالہ باری اور طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش دیکھنے کو ملی ہے۔ بارش کے بعد سیلاب نے کافی نقصان بھی پہنچایا ہے۔
میڈیا رپورٹس پر اعتبار کیا جائے تو بارش بدھ تک جاری رہ سکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں سڑکوں پر گاڑیوں کو تیرتے ہوئے اور اِدھر اُدھر بکھری حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کئی شہر تو جزوی طور پر زیر آب دکھائی دے رہے ہیں۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نیشنل میٹیولوجیکل سنٹر (این ایم سی) نے اس ہفتہ کے لیے درمیانہ درجہ سے زوردار بارش، گرج اور دھول بھری آندھی کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ چند گھنٹوں میں بارش کے لیے کئی یلو ویدر وارننگ بھی جاری کی گئیں ہیں۔
اس شدید بارش میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ الاولیٰ اور المدینہ ہے۔ المدینہ میں سب سے پاکیزہ مقام مسجد نبوی ہے جہاں کی ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں مسجد کے اندر تیز بارش کے ساتھ پانی بھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ جن علاقوں میں زیادہ بارش ہوئی ہے، وہ لوگوں کو آمد و رفت سے منع کیا گیا ہے اور اسکولوں کو بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے تنبیہ جاری کر لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے اور غیر ضروری سفر سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایمرجنسی خدمات کسی بھی حادثہ سے مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ حکومت حالات کو قابو کرنے اور شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ ماہرین موسمیات کا اندازہ ہے کہ یہ حالات مزید کچھ دنوں تک دیکھنے کو ملیں گے۔ وہ لوگوں سے محتاط رہنے اور حکومتی مشورہ پر عمل کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔