مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دوشنبہ میں ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے تہران میں وزیر خارجہ عباس عراقچی کو صدر پزشکیان کے دورہ تاجکستان سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
اس دوران وزیر خارجہ عراقچی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کی کوششوں کی تازہ ترین صورت حال اور صدر پزشکیان کے آئندہ دورے کو کامیاب بنانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ایران کی خارجہ پالیسی میں تاجکستان کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور لسانی رشتوں کے علاوہ اقتصادی اور تجارتی صلاحیتں موجود ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر پزشکیان کے دورہ تاجکستان سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے اس دورے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔