![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/01/20250106_225541-541x470.jpg)
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک رشوت خور سرکل انسپکٹر کو اے سی بی کے حکام نے پکڑلیا۔
سرکل انسپکٹر تورور جگدیش کو 2 لاکھ روپئے نقد رقم بطور رشوت طلب اور قبول کرتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا۔ ایک کیس کے سلسلہ میں اس نے شکایت کنندہ سے 4 لاکھ روپئے طلب کئے تھے اور 2 لاکھ روپئے قبول کرتا ہوا پکڑ اگیا۔
اے سی بی کے حکام نے اسے گرفتارکرکے اے سی بی کیسس کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔