اب بھکاریوں کی اطلاع دینے پر ملے گا 1000 کا انعام۔‌جانیں کس شہر میں؟

نئی دہلی ۔مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں انتظامیہ نے بھکاریوں کو شہر سے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ایک منفرد مہم‌شروع کی ہے۔ اس اقدام کے تحت انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص بھکاریوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا اسے 1000 روپے انعام دیا جائے گا۔

 

دراصل اندور انتظامیہ نے شہر میں بھیک مانگنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے اور لوگوں کو بھکاریوں کو بھیک دینے سے منع کیا ہے۔پابندی کے باوجود بھی بھکاریوں نے بھیک مانگنا جاری رکھا جس کے بعد پولیس کو بھکاریوں کی اطلاع دو اور انعام پاؤ‘ کے نام سے مہم چلانی پڑی۔

 

اندور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مطابق ’’انتظامیہ نے 2 جنوری کو حکم امتناعی جاری کیا تھا جس میں بھیک مانگنے والے افراد کے بارے میں معلومات دینے والوں کو 1000 روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔‘‘ اس مقصد کے لیے ایک موبائل فون نمبر بھی فراہم کیا گیا تھا۔ ضلع کلکٹر آشیش سنگھ نے بتایا کہ ’’پچھلے 4 دنوں میں تقریباً 200 افراد نے اس موبائل نمبر پر فون کیا ہے۔ تحقیقات کے دوران 12 افراد کی فراہم کردہ معلومات درست ثابت ہوئیں۔ ان میں سے 6 افراد کو ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں 1000-1000 روپے انعام دیا گیا۔‘‘

 

ان انعام یافتہ افراد میں وسیم خان، اُمیش ورما، آکاش پراسر، آکاش نائک، تشار گنگوانی اور انکت مالویہ شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت برائے سماجی انصاف و امپاورمنٹ نے ملک کے 10 شہروں کو بھکاریوں سے پاک بنانے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے جس میں اندور بھی شامل ہے۔ پچھلے 4 ماہ میں، اندور میں بھیک مانگنے والے 400 افراد کو بازآبادکاری کے لیے شیلٹر ہوم بھیجا گیا، جبکہ 64 بچوں کو ’’چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ‘‘ میں منتقل کیا گیا۔

 

اس کے علاوہ بھیک مانگنے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت مقدمہ درج کرنے کی‌گنجائش ہے جس میں ایک سال تک کی قید یا 5000 روپے تک کا جرمانہ یا دونوں ہو سکتے  ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *