امریکہ اور برطانیہ کا یمن پر دوبارہ حملہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی اور برطانوی افواج نے یمن کے مختلف صوبوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی صوبہ عمران کے حرف سفیان ضلع کو تین بار جبکہ مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ میں واقع اللحیہ ضلع کو ایک بار امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

یمنی چینل المسیرہ نے خبر دی ہے کہ امریکی اور برطانوی اتحاد نے دو بار صنعاء صوبے کے علاقے جربان کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

حملوں کے بعد امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے یمن کی مسلح افواج کے مرکزی کمانڈ کو ہدف بنایا ہے۔

پینٹاگون کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے چند گھنٹے قبل یمن میں انصاراللہ کی مرکزی کمانڈ اور دو تنصیبات پر بمباری کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *