خبر پہ شوشہ“چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی”

ریاض ۔ کے این واصف

چند دن قبل اسی پورٹل پر ایک خبر شائع ہوئی کہ تلنگانہ کے میدک ڈسٹرکٹ میں ایک مقفل شراب کی دکان میں رات دیر گئے ایک چور داخل ہوا۔ وہاں موجود نقدی اور قیمتی سامان سرقہ کے لئے یکجا کیا۔ پھر شراب کے عادی چور کو قسم قسم کے شراب کی بوتلیں دیکھ کر اپنے آپ پر قابو کرنا مشکل ہوگیا۔

 

مفت دستیاب تھی تو اس نے کچھ زیادہ ہی چڑھالی۔ اور کثرت مئے نوشی سے وہ وہیں گہری نیند سوگیا۔ صبح مالک نے دیکھا تو دکان مین کوئی بے سدھ سورہاہے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی وغیرہ پھر آگے کیا ہوا اب تک اس کی کوئی اطلاع نہیں۔ مگر اچانک حضرت ذوق کا مشہور شعر ذہن میں ابھرا

 

اے ذوق دیکھ دختر رز کو نہ منہ لگا

چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی  ہوئی

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *