شہرِ کورٹلہ میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تحریری کوئز مقابلہ کا کامیاب انعقاد

محمد عابد جگتیال و سرسلّہ ڈسٹرکٹ آرگنائزر خادمینِ امت کے زیرِ اہتمام 2 اضلاع کے 3 امتحانی مراکز پر  بتاریخ 5 جنوری 2025 ،بروزِ اتوار، بمقام AJM کنونشن ہال، نزد گڑی، ترکاری مارکیٹ، کورٹلہ رائل فنکشن ہال ،اسلام پورہ، جگتیال اور

منڈل پریشد ہائی اسکول ،سرسلّہ ضلع میں خادمینِ امت کے زیرِ اہتمام سیرت النبی صلی اللـــــہ علیہ وسلم تحریری و اسلامی کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا.

 

جس میں جگتیال و سرسلّہ ضلع سے پنجم تا انٹرمیڈیٹ کے 417 طلباء و طالبات نے حصہ لیا. یہ امتحان علماء کرام و حفاظ کرام کی نگرانی میں ہوا.

 

اس موقع پر حضرت مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنی محنت کو جاری رکھیں، اگر وہ محنت جاری رکھیں گے تو ان شاء اللہ وہ ہر میدان میں اور ہر جگہ آگے رہیں گے. نیز آپ نے اس طرح کے دینی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی.

 

آج کا یہ پروگرام یہ کامیابی ہماری نہیں بلکہ آپ سب کی ہے، جو ہمارے ساتھ اس سفر میں قدم سے قدم ملا کر چلتے رہے.

 

میں اس موقع پر تمام علماء کرام، حفاظ کرام، صدر مدرسین و اساتذہ کرام و معلمات، نامہ نگاروں اس کے علاوہ جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون کیا وقت دیا. اُن تمام کا تہہ دل سے شکریہ! یہ کامیابی آپ کے بغیر ممکن نہ تھی.

 

دعا کریں کہ اللہ عاجز کو مزید خلوص اور جذبہ کے ساتھ دین کی خدمت کا موقع عطا فرمائیں.

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *