دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ دہلی میں 70 اسمبلی حلقوں میں ایک ہی مرحلے میں انتخابات کروائے جائیں گے۔ ووٹنگ 5 فروری کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو کی جائے گی۔

 

انتخابات کا گزٹ نوٹیفکیشن 10 جنوری کو جاری ہوگا۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 جنوری مقرر کی گئی ہے جبکہ نامزدگیوں کی جانچ 18 جنوری کو کی جائے گی۔ امیدواروں کو 20 جنوری تک دستبرداری اختیار کرنے کا موقع ہوگا۔

 

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران شفافیت اور منصفانہ عمل کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *