مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں داعش کی پر تشدد کاروائیوں کے شکار 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
شامی ذرائع نے بتایا ہے کہ دیر الزور اور حمص کے مکینوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کا نشانہ بننے والے 9 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جن میں سے بعض کا تعلق شامی فوج سے ہے۔
داعش کے عناصر نے دیر الزور اور دیگر علاقوں میں بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد درجنوں فوجیوں کو اغوا کر لیا تھا اور ان میں سے ایک بڑی تعداد کا انجام ابھی تک معلوم نہیں ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد داعش کی وحشیانہ کاروائیوں میں تیز آ گئی ہے جب کہ جولانی رجیم امن قائم کرنے کے بجائے صیہونی امریکی منصوبے کی تکمیل کے لئے تگ و دو کر رہی ہے۔