لوئرکرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر زخمی، اسپتال منتقل

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور 3سکیورٹی اہل کار زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مندوری میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو زخمی حالت میں تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں تین گولیاں لگی ہیں، جو ایک کندھے اور دو ٹانگوں پر لگیں۔ 

علیزئی اسپتال میں لائے گئے 4 زخمیوں میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود، پولیس کانسٹیبل مسال خان، فرنٹیئر کور کے سپاہی رحیم اللہ اور رضوان شامل ہیں۔

علاوہ ازیں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل علی زئی ضلع کرم میں عرفانی کلی کے قریب سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو علیزئی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کرنے کے لیے بندوبست کیا جا رہا ہے جب کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اس واقعے میں محفوظ ہیں۔ 

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کو پشاور منتقل کرنے کے لیے روانہ ہونے والا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے پشاور واپس آ گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *