حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی پیر کو آرام گھر فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔ 4.04 کلومیٹر طویل فلائی اوور ’چھ لین‘پر مشتمل ہے جو دو طرفہ ہے، جس کی لاگت 736 کروڑ روپے ہے۔
یہ فلائی اوورآرام گھر کو نہرو زولوجیکل پارک سے جوڑتا ہے۔
اس کے ذریعہ چھ بڑے جنکشنس آرام گھر، شاستری پورم، کالاپتھر، دارالعلوم، شیورام پلی اور حسن نگر پر ٹرافک کی روانی کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔