امراوتی: تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اُس نے پارٹی کے ایک کروڑ ورکرس کو انشورنس (بیمہ) فراہم کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری و وزیر تعلیم نارا لوکیش نے پارٹی کے ایک کروڑ ورکرس کو بیمہ کی فراہمی کیلئے انشورنس کمپنیوں کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔
یوناٹیڈ انڈیا انشورنس اور پراگمیٹک انشورنس بروکنگ سرویس کے نمائندوں کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے۔ ٹی ڈی پی جو ریاست کی مخلوط حکومت کی قیادت کررہی ہے، نے دعویٰ کیا کہ اُس نے ایک تاریخ رقم کی ہے اور ملک کی واحد سیاسی پارٹی بن گئی ہے جس نے پارٹی کے ایک کروڑ ورکرس کو انشورنس کو ریج فراہم کیا ہے۔
انشورنس کی 2کمپنیوں کے ساتھ کئے گئے معاہدہ کے مطابق ٹی ڈی پی نے یکم جنوری2025 سے ایک سال کی مدت کیلئے انشورنس کی فراہمی کیلئے پریمیم کے طور پر 42 کروڑ روپے ادا کی ہے۔ اور پارٹی، اگلے سال بھی اتنی ہی رقم بطور پریمیم ادا کرے گی۔
یادداشت مفاہمت کے مطابق حادثاتی انشورنس کے طور پر پارٹی کا ہر ایک ورکر 5 لاکھ روپے کے بیمہ کا اہل رہے گا۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ جب سے پارٹی ورکرس کے ویلفیر لیڈر کے طور پر چارج سنبھالنے کے بعد لوکیش انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔ ٹی ڈی پی کا کہنا ہے کہ پارٹی کیڈر پر اب تک138 کے دور حکومت میں ٹی ڈی پی کا رکنوں کے خلاف درج مقدمات کی پیروی کے لئے پارٹی نے ایک علیحدہ شعبہ تشکیل دیا ہے۔
پارٹی کیڈر کو حادثہ کی صورت میں فوری بچاؤ کا رروائی کے خاطر تلگودیشم پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک علیحدہ سل قائم کیا گیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ ٹی ڈی پی کے مہلوک کارکنوں کے بچوں کو تعلیم کی مفت سہولت فراہم کرنے کے غرض سے حیدرآباد اور ضلع کرشنا کے چلہ پلی میں اقامتی اسکولس قائم کئے گئے ہیں۔