مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شہید قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی فکری، سیاسی اور عسکری سطح کے اسٹریٹجک کمانڈر تھے۔
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا: ہم نے شہید سلیمانی کو ان کے میدانی منصوبوں، جہادی سرگرمییوں اور عملی کامیابیوں کے ذریعے پہچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی نے امریکہ کے ناپاک منصوبوں کو بے نقاب کیا اور خاص طور پر عراق اور افغانستان سمیت خطے میں امریکی عزائم کو ناکام بنا دیا۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے واضح کیا کہ شہید سلیمانی نے خطے میں “اسرائیل” کے منصوبوں کو بے نقاب کیا اور وہ مسلسل سرگرم عمل رہے اور فلسطین کو اس کا جائز مقام دلانے میں کامیاب رہے۔
شہید نے مزاحمتی محاذ کو امکانات فراہم کرنے اور جنگی میدانوں کو باہم مربوط کرنے کے سلسلے میں شبانہ روز کام کیا۔
شہید سلیمانی ایک رول ماڈل، ایک رہنما اور ایک پرچمدار ہیں جن کے “اسرائیل” کے ساتھ محاذ آرائی کے اثرات اس رجیم کی نابودی تک جاری رہیں گے۔
شہید ابو مہدی المہندس کے اقدامات، نجف اشرف کی اعلی مرجعیت کی سچی پیروی کی شاندار مثال ہیں۔
شہید نے عراق کی حشد الشعبی کی تشکیل میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔
ممکن ہے ہمارے صبر کا پیمانہ 60 دن سے پہلے لبریز ہوجائے
لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ممکن ہے ہمارا صبر 60 دنوں سے پہلے ہی جواب دے جائے یا پھر تحمل کا یہ سلسلہ جاری رہے۔