مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دمشق کے مضافات میں متعدد دھماکوں کی آواز سنائی دی ہے۔
شام کے ٹی وی چینل نے بتایا کہ فوجی علاقے “تل الشام” پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کے بعد دھماکوں کی گونج سنائی دی۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی رجیم نے شامی فوج کے ایمونیشن ڈپو کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پورا علاقہ دھماکوں سے لرز اٹھا۔
واضح رہے کہ شام پر جولانی عناصر کے قبضے کے بعد صیہونی رجیم کی فضائی جارحیت اور زمینی قبضے میں اضافہ ہوا ہے، لیکن جولانی رجیم نے چپ سادھ رکھی ہے۔!