امریکہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،شام اور لبنان کے بارے میں بات چیت

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ملک کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی ان کے فرانسیسی ہم منصب جین نول بیرو سے ٹیلی فونک بات چیت سے آگاہ کیا۔

 انہوں نے ایک بیان میں کہا: شام اور لبنان کی صورت حال کے بارے میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔

بلنکن نے اس گفتگو میں شام کے تمام گروہوں کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے احترام اور اقلیتوں سمیت شہریوں کے تحفظ کے لئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔!

 فریقین نے شام میں ایک جامع حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔!

واضح رہے کہ دمشق پر جولانی عناصر کے قبضے کے بعد امریکہ اپنے یورپی اتحادیوں اور جولانی رجیم کے ساتھ مل کر شام کے وسائل کی بندربانٹ اور خطے پر تسلط بڑھانے کے لئے پر تول رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *