منی پور تشدد کے لیے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کا معافی مانگنا کافی نہیں، انھیں عہدہ سے استعفیٰ دینا چاہیے: سی پی آئی

بیرین سنگھ حکومت کے تئیں اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سی پی آئی نے واضح لفظوں میں کہا کہ صرف معافی مانگنا کافی نہیں ہے، بیرین سنگھ کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ ساتھ ہی سی پی آئی نے کہا کہ پارٹی اس بات میں یقین رکھتی ہے کہ منی پور کے لوگوں کو جوابدہ اور حساس حکومت کا حق ہے، جسے دینے میں وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ ان کا استعفیٰ حکومت میں اعتماد بحال کرنے اور بحران کے حل کے لیے ایک نیا نظریہ سامنے لانے کے مقصد سے ضروری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *