الجزیرہ کی نشریات پر پابندی، مقاومتی محاذ اور صحافتی تنظیموں کی فلسطینی اتھارٹی پر شدید تنقید

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے مختلف علاقوں میں الجزیرہ ٹی وی کی نشریات بند کرنے کے فیصلے کے بعد محمود عباس کی زیر قیادت فلسطینی اتھارٹی پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

مقاومتی تنظیم حماس اور الجزیرہ نیٹ ورک نے فلسطینی خودمختار انتظامیہ کے اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حماس نے ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے الجزیرہ کی نشریات معطل کرنے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطینی خودمختار انتظامیہ کی جانب سے الجزیرہ کی نشریات بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام آزادی بیان کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایک جابرانہ رویہ ہے جس کا مقصد آزادی صحافت کو محدود کرنا ہے۔

دراین اثناء الجزیرہ نے بھی ایک باضابطہ بیان میں اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام صیہونی حکومت کی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد میڈیا کی آزادی کو دبانا اور حقائق کو چھپانا ہے۔

الجزیرہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کے حالات کو پیشہ ورانہ طور پر رپورٹ کرنے کا عمل جاری رکھے گی اور یہ فیصلہ اسے اپنے صحافتی فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *