حیدرآباد: دارالحکومت حیدرآباد اور تلنگانہ کے بعض حصوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ جمعرات کی صبح اقل ترین درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ ہوگئی اور بڑے پیمانے پرکہر دیکھی گئی۔
یونیورسٹی آف حیدرآباد کیمپس میں اقل ترین درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ آصف آباد ضلع کے سرپور میں جمعرات کی صبح درجہ حرارت 7.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
جیسے جیسے درجہ حرارت میں کمی ہورہی ہے، کہر کی گھنی چادرسڑکوں پرنظرآرہی ہے۔
تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے موسمی اعداد و شمار کی بنیاد پر، حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت گر کر 15 ڈگری سیلسیس سے بھی کم ہو گیا ہے۔
مولا علی علاقہ میں اقل ترین درجہ حرارت 12.1 ڈگری سلسلیس تک گر گیا جبکہ راجندر نگر میں اقل ترین درجہ حرارت 12.3 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔