حیدرآباد میں پولیس کانسٹیبل کی خودکشی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ایک پولیس کانسٹبل نے خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق ملک پیٹ، آسمان گڑھ سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ جٹاوت کرن

 

شہر کے فلم نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس کانسٹبل بتایا گیا ہے۔ اس نے آج شام اس وقت اپنے گھر میں پھانسی لے لی جب ارکان خاندان موجود نہیں تھے۔ خودکشی کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس نے نعش کو

 

پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *