تلنگانہ کے ان اضلاع میں آج زبردست بارش کی پیش قیاسی الرٹ جاری

حیدرآباد: تلنگانہ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔نئی پیش گوئی کے مطابق تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کے اثر سے موسم میں اچانک تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع کے لیے ہنگامی وارننگ جاری کی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ خاص طور پر رنگا ریڈی، نلگنڈہ، ناگر کرنول، محبوب نگر، یادادری بھونگیر، سوریہ پیٹ، جنگاوں، کھمم، محبوب آباد،بھدرادری کتہ گوڑم، ہنکنڈہ ، سدی پیٹ، میدک اور کاماریڈی میں دوپہر کے بعد سے رات تک شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

شمالی اور مشرقی تلنگانہ میں درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ حیدرآباد میں 37 سے 40 ڈگری کے درمیان گرمی رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہر کے بعد موسم بدل سکتا ہے اور شام تک بارش شروع ہو سکتی ہے۔حکام نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے کیونکہ مختصر وقت میں زیادہ بارش سے پانی جمع ہونے

 

اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ کسانوں اور مسافروں کو بھی احتیاط کی تاکید کی گئی ہے جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے سے منع کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *