ایک گھونٹ ہو یا 2 پیگ، روزانہ شراب پینے سے ہو سکتی ہے بے وقت موت، امریکی محققین نے کیا اہم انکشاف

’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق امریکی محکمہ صحت کے سابق افسر ایم ونسنٹ نے سائنسدانوں کو شراب کے استعمال کو لے کر تحقیق کرنے کے لیے کہا تھا۔ ونسنٹ کا دعویٰ ہے کہ اس تحقیق کے بعد انہیں ملازمت سے نکال دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>شراب کی علامتی تصویر،  آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>شراب کی علامتی تصویر،  آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

روزانہ ایک گھونٹ شراب پینا بھی آپ کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکہ کی ایک سرکاری ایجنسی کی حالیہ تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ محققین کے مطابق روزانہ ایک ڈرنک شراب پینے سے بے وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ساتھ ہی روزانہ 2 پیگ شراب کا استعمال بھی زیادہ خطرناک مانا گیا ہے۔ اس تحقیق پر امریکہ کی شراب کمپنیوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔ ’جرنل آف اسٹڈیز آن الکوہل اینڈ ڈرگس‘ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کو شروع میں امریکی حکومت کے ذریعہ عام نہ کیے جانے کے الزام لگے تھے۔ ’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نہیں چاہتی تھی کہ شراب کے استعمال سے متعلق اس طرح کے نتائج سامنے آئیں۔ حالانکہ کافی کوششوں کے بعد اس تحقیق کو عام کیا گیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2 طریقے سے شراب کے استعمال کو لے کر ایک تحقیق کی۔ پہلے ان لوگوں کی بات کی جو روزانہ ایک گھونٹ شراب لیتے ہیں۔ ان لوگوں کا خیال ہے کہ یہ صحت کے لیے بالکل ٹھیک ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ 1000 میں سے ایک ایسا کیس ملا، جو روز شراب پیتے تھے اور ان کی بے وقت موت ہو گئی۔ اس رپورٹ کے مطابق ان لوگوں کی شراب سے متعلق بیماریوں یا چوٹ لگنے کی وجہ سے موت ہو گئی۔ دوسری جانب ایک تحقیق ایسے لوگوں پر کی گئی جو روزانہ 2 پیگ شراب پیتے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 25 میں سے ایک شخص روزانہ 2 پیگ شراب پینے کی وجہ بے وقت ہی موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق امریکی محکمہ صحت کے سابق افسر رابرٹ ایم ونسنٹ نے سائنسدانوں کو شراب کے استعمال کو لے کر تحقیق کرنے کے لیے کہا تھا۔ ونسنٹ کا دعویٰ ہے کہ اس تحقیق کے بعد انہیں ملازمت سے نکال دیا گیا۔ حالانکہ امریکی محکمہ صحت نے اس کے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ونسنٹ کے مطابق اس تحقیق کے بعد محکمہ صحت نے حکومت سے ڈائٹ گائیڈلائنز کے تحت 2 پیگ شراب پینے کے مشورے کو واپس لینے کے لیے کہا تھا، لیکن حکومت نے کاروباری مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے دبا دیا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ڈائٹ گائیڈلائنز کے تحت 2 ڈرنک تک لینے کی چھوٹ ہے۔ اس کے لیے معیارات مقرر کیے گئیے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک اسٹینڈرڈ ڈرنک کی تعریف کچھ اس طرح ہے کہ عام بیئر 12 فلوئڈ اونس (تقریباً 335 ملی لیٹر)، شراب 5 اونس (تقریباً 148 ملی لیٹر) اور ڈسٹلڈ اسپرٹ 1.5 اونس (تقریباً 44 ملی لیٹر)۔ یونیورسٹی آف کولوراڈو اینشوٹز میڈیکل کیمپس میں وبائی امراض کے سربراہ نیڈ کیلانجے کے مطابق شراب کے حوالے سے کی جانی والی تحقیقات پر ہمیشہ سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ کیلانجے کا کہنا ہے کہ صحت کو ٹھیک رکھنے کے لیے شراب پینا ضروری نہیں ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *