شملہ میں سڑک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 نوجوانوں کی موت

جس وقت پورے ملک میں سال 2025 کا انتظار ہو رہا تھا، اسی وقت شملہ کے متیانہ میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک سڑک حادثہ میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی۔ تینوں نوجوان شملہ سے رام پور کی طرف جا رہے تھے۔ شملہ کے تحت آنے والے ٹھیوگ سب ڈویژن میں متیانہ پیٹرول پمپ کے پاس جب گاڑی پہنچی تو اچانک بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری۔

مقامی لوگوں کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت رات کے 10:30 بج رہے تھے۔ حادثے کے وقت پورے علاقے میں زوردار آواز سنائی دی۔ اس کے بعد آس پاس موجود لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ پاس جاکر دیکھنے سے پتہ چلا کہ ایک گاڑی سڑک سے کئی میٹر نیچے کھائی میں جا کر گری ہوئی تھی۔ لوگوں نے فوراً جائے حادثہ پر پہنچ کر معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *