حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر حیدرآباد میں اردو دانی امتحان کے کامیاب طلباء میں اسنادات کی تقسیم

حیدرآباد سفیر نیوز, یکم/جنوری
حور فاؤنڈیشن انڈیا کے زیراہتمام ادارہ ادبیات اردو اور
عابد علی خاں ادبی ٹرسٹ کے
اشتراک سے منعقد کردہ امتحانات کے 135 کامیاب طلبہ میں اسنادات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ جناب سید عظمت علی شاہ نے
نے مہمانوں کا استقبال کیا اور حور فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جارہی تعلیمی و فلاحی کاموں کا مختصر تعارف پیش کیا,
اس جلسہ کی صدارت پروفیسر ایس اے شکور نے کی جبکہ مہمان خصوصی جناب ایم ماجد نے شرکت کی,
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر جرنلسٹ
ایم اے ماجد صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن
نے کہا کہ اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کسی کم نہیں ہوتے بلکہ وہ ملک کے وزیر اعظم بھی بن سکتے ہیں انہوں نے سابق وزیر اعظم آنجہانی منموہن سنگھ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا وہ انہوں نے ابتدائی تعلیم اردو میڈیم سے حاصل کی تھی, اور ملک عظیم عہدہ پر فائز ہوئے, انہوں بچوں سے
اردو سیکھنے کو ضروری قرار دیا, صدارتی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ایس اے شکور نے حور فاؤنڈیشن انڈیا بانی و صدر جناب سید عظمت علی شاہ کے تعلیمی اور فلاحی کاموں کی خوب ستائش کی, اور کہا کہ وہ اردو انشاء کے بعد اردو ماہر , اردو عالم, اردو فاضل کے امتحانات کا حور فاؤنڈیشن کو سنٹر بنایا جائے گا اور اس بچاس فیصد فیس معاف کرنے کی بھی بات کہی, اس جلسہ کا آغاز سید شجاعت علی شاہ کی قرآت کلام سے ہوا, اور سید فراست علی شاہ نے ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی, جلسہ کی کاروائی جناب سید عظمت علی شاہ نے چلائی اور حور فاؤنڈیشن کی جانب سے مہمانوں کی شال پوشی اور یاد گار مومنٹو پیش کیا گیا, اس موقع پر حور فاؤنڈیشن کے ذمہ داران میں حبیب عمر العیدورس کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *