تلنگانہ ۔ اسکول سے مسلسل غیر حاضری، 16 سرکاری ٹیچرس خدمات سے برطرف

یادادری بھونگیر ضلع میں 16 اساتذہ کے خلاف کارروائی۔ طویل غیر حاضری پر ملازمت سے برطرفی

 

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر ضلع میں طویل عرصہ سے غیر حاضر رہنے والے اور تمام‌سہولیات سے فائدہ اٹھانے والے 16 سرکاری اساتذہ کے خلاف محکمہ تعلیمات نے سخت کاروائی کی ہے۔ ان اساتذہ کو خدمات سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ضلع کے مختلف اسکولس میں تعینات یہ اساتذہ بغیر کسی اطلاع کے طویل عرصہ سے اسکول نہیں آ رہے تھے لیکن تمام سہولتیں حاصل کر رہے تھے۔ ان میں اسکول اسسٹنٹ گیتا رانی اور ایس جی ٹی اساتذہ وجے لکشمی، سرینیواس ریڈی، اوما رانی، پربھاکر ریڈی، عبدالحمید، سواپنا، مادھوی، نوین کمار، ایم اوما دیوی، کرانتی کرن، جے اوما دیوی، نرسمہا راؤ، شیلجا، بھاگیہ لکشمی اور کرن کماری شامل ہیں۔

 

یہ اساتذہ 2005 سے 2022 کے درمیان مسلسل غیر حاضر رہے۔ معاملہ محکمہ تعلیم کے علم میں آنے پر ان اساتذہ کو وضاحت طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کی گئی لیکن انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

 

اس کے بعد محکمہ تعلیم نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان تمام 16 اساتذہ کو ان کی خدمات سے برطرف کر دیا۔ ضلع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر (ڈی ای او) ستیہ نارائن نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ مسلسل غیر حاضری اور نوٹس کا جواب نہ دینے کی وجہ سے یہ کاروائی کی گئی ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *