چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے بنیا پور تھانہ علاقے میں ایک خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ پرسا گاؤں کے رہنے والے انیل کمار کی بیوی روپا دیوی نے گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ نے تھانے کو اطلاع دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔