حیدرآباد: نئے سال کا جشن منانے کیلئے جانے کے دوران تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے اورایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
یہ حادثہ کل شب ضلع کے ایپلاگوڑاگاوں کے قریب اُ س وقت پیش آیا جب توازن کھوجانے کے نتیجہ میں یہ نوجوان موٹر سائیکل سے گرگئے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈیمڈا گاؤں کا 20سالہ سائی کمار اور ایپلاگوڑا کا 20سالہ اجئے اس حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔
اس حادثہ میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔حادثہ کی وجہ تیز رفتاری بتائی جاتی ہے۔