کیا آر ایس ایس دہلی میں بی جے پی کے لیے ووٹ مانگے گی؟ کیجریوال نے موہن بھاگوت کو خط لکھا

کیجریوال نے کہا کہ میڈیا میں ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آر ایس ایس دہلی میں بی جے پی کے حق میں ووٹ مانگنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا آر ایس ایس بی جے پی کی جانب سے کیے گئے غلط اقدامات کی حمایت کرتی ہے؟

کیجریوال نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے لیڈر کھلے عام ووٹ خرید رہے ہیں اور غریب، دلت، جھگیوں میں رہنے والوں اور بہار و یوپی سے آنے والے لوگوں کے ووٹ کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کئی برسوں سے دہلی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل ہندوستانی جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *