دہلی میں اتل سبھاش جیسا معاملہ! بیوی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی سے پہلے بنایا 54 منٹ کا ویڈیو

دہلی کے ماڈل ٹاؤن علاقے میں مبینہ خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی بیوی سے ناراض تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

دہلی کے ماڈل ٹاؤن میں بنگلورو کے مبینہ اتل سبھاش کی خودکشی جیسا معاملہ سامنے آیا ہے۔ شوہر نے مبینہ طور پر 54 منٹ کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ مبینہ خودکشی کرنے والے  کا نام پونیت کھورانہ بتایا گیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی مانیکا پاہوا سے ناراض تھا۔ جوڑے نے پہلے ہی طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں ہی اتل سبھاش کے معاملے نے لوگوں کو چونکا دیا تھا۔ بنگلورو میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی انجینئر کے طور پر کام کرنے والے اتل سبھاش نے خودکشی کرنے سے پہلے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کا ویڈیو ریکارڈ کیا تھا۔ ان کاویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل رہا ہے۔ اس میں اس نے اپنے سسرال والوں پر اسے ذہنی اذیت دینے کا الزام لگایا تھا۔ اتل نے 24 صفحات کا خودکشی نوٹ بھی چھوڑا تھا۔

اتل سبھاش نے نو دسمبر کو خودکشی کر لی تھی۔ اس کے بعد اس کے والدین نے عدالت  کا رخ کیا۔ اس کی بیوی نکیتا سنگھانیہ، اس کی ماں اور بھائی کو پولیس نے 13 دسمبر کو گرفتار کیا تھا۔ نکیتا سنگھانیہ جیل میں ہیں۔ ضمانت پر اگلی سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔ نکیتا کو بنگلورو پولیس نے گروگرام سے اور ماں اور بھائی کو پریاگ راج سے گرفتار کیا تھا۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *