[]
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمعرات کو چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لئے بالترتیب 21 اور 39 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات نومبر میں ہونے والے ہیں۔
چہارشنبہ کو بی جے پی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی گئی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ہونے والی اس میٹنگ کی صدارت بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے کی۔
جب کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ اور پارٹی کی قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش بھی میٹنگ میں موجود تھے۔