مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے صہیونی شہروں اور قصبوں پر جوابی میزائل حملہ کیا ہے۔
میزائل حملوں کے بعد صہیونی بین الاقوامی ائیرپورٹ بن گوریان کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور ہوائی اڈے پر موجود صہیونی فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی میزائل صہیونی دفاعی سسٹم کو عبور کرتے ہوئے آسانی اپنے اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔
یمنی رہنماوں نے غزہ پر صہیونی جارحیت ختم ہونے تک تل ابیب اور دیگر شہروں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔