حیدرآباد میں آج رات ٹریفک تحدیدات۔ فلائی اوورس رہیں گے بند۔ شراب پی کر اور خطرناک انداز میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ہوگی سخت کاروائی

سال نو کی رات ٹریفک تحدیدات۔ تمام فلائی اوورس رہیں گے بند۔ شراب پی کر اور خطرناک انداز میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ہوگی سخت کاروائی

 

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں نئے سال کی تقریب کے پیش نظر بعض مقامات پر ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔ پی وشوا پرساد، آئی پی ایس ایڈیشنل کمشنر آف پولیس، ٹریفک، حیدرآباد کے مطابق 172 اہم اور مصروف ٹریفک چوراہوں پر ٹریفک عملے کو تعینات کیا جائے گا تاکہ ٹریفک نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے ،خاص توجہ مارکیٹس، شاپنگ مالز، ٹینک بند، این ٹی آر مارگ، پی وی این آر مارگ (نیکلیس روڈ)، جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، خیرت آباد، سیف آباد اور دیگر علاقوں پر دی جائے گی جہاں لوگ سال کی تقریب کے لیے آتے ہیں۔

 

ٹینک بنڈ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں منگل کی رات 11 بجے سے تحدیدات عائد رہیں گی جوقاریب کے اختتام تک جاری رہیں گی۔ یہ پابندی تمام خانگی اور عوامی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر لاگو ہوں گی۔ 31 ڈسمبر کی رات 11 بجے سے یکم جنوری صبح 2 بجے تک این ٹی آر مارگ، پی وی این آر مارگ (نیکلیس روڈ) اور ٹینک بنڈ پر ٹریفک تحدیدات رہیں گی۔شہر کے تمام فلائی اوورس کو 31 ڈسمبر کی رات سے یکم جنوری کی صبح تک بند رکھا جائے گا سوائے بیگم پیٹ اور ٹولی چوکی کے۔ علاوہ ازیں پی وی این آر ایکسپریس وے فلائی اوور صرف وہ مسافر استعمال کر سکتے ہیں جن کے پاس آر جی آئی ایئرپورٹ کے لیے درست ہوائی ٹکٹ ہیں۔

 

خانگی بسوں، لاریوں، بھاری سامان لے جانے والی گاڑیوں اور مسافر بردار بسوں کو 31 ڈسمبر کی رات 10 بجے سے یکم جنوری کی صبح 2 بجے تک حیدرآباد شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان گاڑیوں کو آوٹر رنگ روڈ کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سال نو کی رات ٹینک بنڈ جانے والے افراد کو ان مقامات پر درج ذیل مقامات پر اپنی گاڑیاں پارک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے

 

سکریٹریٹ وزیٹرس پارکنگ

ایچ ایم ڈی اے پارکنگ گراؤنڈ (پرسادز ملٹی پلیکس کے قریب)

-جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس لین

-ریس کورس روڈ (این ٹی آر گھاٹ کے قریب)

آدرش نگر لین (صرف بائیکس کیلئے )

این ٹی آر اسٹیڈیم

اسی طرح ہوٹلس، کلبس، بارس اور پبس کے منتظمین کو خصوصی پارکنگ اور سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نشے میں دھت افراد کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہوگی۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرنک ڈرائیونگ، اوور اسپیڈنگ، خطرناک ڈرائیونگ اور دیگر خلاف ورزیوں پر

 

قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اسی طرح شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ شراب کے نشے میں گاڑی نہ چلائیں اور محفوظ طریقے سے گھر پہنچنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔ ڈرنک ڈرائیونگ پر جرمانہ 10,000 روپے اور/یا 6 ماہ قید ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *