سرینگر، آئمہ مساجد کیلئے ہیلتھ کارڈ کی سہولت کا آغاز

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری میڈیا ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کے نوگام علاقے میں آئمہ مساجد کے لیے ہیلتھ کارڈ کا آغاز کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرینگر کے ایک نجی ہسپتال کی جانب سے متعارف کرائے گئے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی مساجد کے امام صاحبان مفت طبی معائنے، تشخیص، ماہرین صحت سے مشاورت اور علاج کی جدید سہولیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ میر واعظ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے، آئمہ مساجد کے اہلخانہ تک اس سہولت کو توسیع دینے پر زور دیا ہے۔

میر واعظ نے ہسپتال کی خدمت کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ہماری کمیونٹی کے ایک اہم طبقے کے لیے صحت کی جامع سہولتوں کی فراہمی کی ایک مثال ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *