نئی دہلی: دہلی کے مغربی علاقے اُتم نگر میں بندا پور مٹیالہ روڈ پر ایک مہاپنچایت کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے مکیش شرما کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپنے نمائندے کے طور پر حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔ یہ مہاپنچایت علاقہ کی سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی، جہاں عوام نے تمام سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہو کر مکیش شرما کے حق میں فیصلہ کیا۔
مہاپنچایت میں مکیش شرما نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ علاقے کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہیں اور انہوں نے اس علاقے کو درپیش مسائل پر بات کی۔ عوامی سطح پر یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ وہ اب پارٹیوں کے بجائے مہاپنچایت کے مشترکہ امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ مکیش شرما نے کہا، ’’مجھ سے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ میں انتخابات میں حصہ لوں۔ میرا انتخاب عوام لڑے گی اور میں اُتم نگر کو دوبارہ بہترین بنانے کے لیے اپنے آپ کو وقف کروں گا۔‘‘