یوگی کے نوئیڈا میں نئے سال کے جشن کے لئے پولیس کا خاص انتضام

گارڈن گیلیریا مال، جی آئی پی مال، سیکٹر 18 ڈی ایل ایف مال، اسپیکٹرم مال، اسکائی مارک، سیکٹر ایک سو چار، ایڈوانس ٹاور جیسی جگہوں پر پولیس فورس اور نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

نئے سال کا جشن منانے والے نوئیڈا کے لوگوں کے لیے پولیس نے خصوصی انتضامات کئے ہیں ۔ اگر کسی نے 31 دسمبر کی رات یعنی آج کی رات  ضرورت سے زیادہ شراب نوشی کی ہے تو اسے گھر واپس آنے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ خبروں کے مطابق  نوئیڈا پولیس نےپب اور بار آپریٹرز سے مل کر اس خاص موقع پر کیب سروس کا انتظام کیا ہے، تاکہ نشے کی حالت میں لوگوں کو بحفاظت  ان کےگھر لے جایا جا سکے، نوئیڈا پولیس نے نئے سال کی تقریبات کے دوران شہر میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اہم اور پرہجوم علاقوں میں پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔ چھہ ہزار  سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ڈرون کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی۔

نوئیڈا پولیس نے بار اور ریستوراں آپریٹرز کی مدد سے خصوصی ٹیکسیوں اور آٹوز کا انتظام کیا ہے۔ شراب کے نشے میں دھت افراد کو ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔ ایمبولینس سروس بھی کسی بھی ایمرجنسی کے لیے دستیاب رہے گی۔ خواتین کی حفاظت کے لیے ہر مال اور پرہجوم علاقوں میں خواتین ہیلپ ڈیسک تعینات کیا جائے گا۔ خاص طور پر گارڈن گیلیریا مال، جی آئی پی مال، سیکٹر 18 ڈی ایل ایف مال، اسپیکٹرم مال، اسکائی مارک، سیکٹر ایک سو چار، ایڈوانس ٹاور جیسی جگہوں پر پولیس فورس اور نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ بھیڑ گارڈن گیلیریا مال میں ہوتی ہے، اس وجہ سے یہاں تقریباً تین سو پولیس اہلکاروں کی خصوصی تعیناتی کی جائے گی۔ مال کی ہر منزل پر پولیس اہلکار موجود ہوں گے۔ گارڈن گیلیریا مال میں تقریباً سات ہزار گاڑیوں کے لیے پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا، ‘ہم نے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ گارڈن گیلیریا میں سات ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک کا ڈائیورژن نافذ کر دیا گیا ہے، جو لوگ بہت زیادہ نشے میں ہیں انہیں پب اور بار آپریٹرز سے بات کرنے کے بعد کیب کے ذریعے گھر چھوڑ دیا جائے گا۔‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *