سعودی عرب کی جولانی کے وزیرخارجہ کو دورہ ریاض کی دعوت

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام پر قابض دہشت گردوں کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کو سعودی عرب کی جانب سے ریاض کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

الشیبانی نے کہا: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے انہیں سرکاری طور پر ریاض کے دورے کی دعوت دی ہے۔

اگر شیبانی سعودی عرب کا دورہ کرتے ہیں تو یہ شام پر قابض جولانی حکومت کے پہلے وزیر خارجہ کے طور پر کسی بیرونی ملک کا ان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گرد گروہ “ہیئت تحریر الشام” کے سربراہ ” الجولانی” نے دمشق سے متعلق سعودی عرب کے موقف کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا: سعودی عرب شام میں استحکام کا خواہاں ہے۔

العربیہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ سعودی عرب کی شاہی عدالت کے مشیر کی قیادت میں ایک وفد نے دمشق کا دورہ کیا اور تحریر الشام کے سرغنہ الجولانی سے ملاقات کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *