ڈاکٹر محمد مبشر احمد، ناظم شہر جماعت اسلامی ہند عظیم ترحیدرآباد کی نگرانی میں اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ حیدرآباد پرگرلز اسلامک آرگنائزیشن، حیدرآبادکی ایک سالہ میقات 26-2025 کےلئے سٹی پریسیڈینٹ،جی آئی اؤ حیدرآباداورشہر کی مشاورتی کونسل کے لئے گیارہ اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔ کثرت آرا ء سے بہن خنساء صدف (چندرائن گٹہ) سٹی پریسیڈینٹ جی آئی اؤ منتخب ہوئیں۔ساتھ ہی درج ذیل گیارہ ممبران کا سٹی ایڈوائزری کونسل کے اراکین کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا۔ خنساء وسیم (راجندر نگر)،انعم حسنات (ٹولی چوکی)، نُھیٰ غلام (خلوت)،منزہ زرین (راجندر نگر)، راحیلہ تبسم (جوبلی ہلز)، ڈاکٹر امتہ البصیر(یاقوت پورہ) ، ثانیہ مریم (خلوت)، حفصہ امیمہ(نامپلی)، اے۔ ایس شفاء(راجندر نگر)، ضحی وسیم (راجندر نگر)، سلمیٰ خالد(بہادر پورہ)۔
اس موقع پر زونل پریسیڈینٹ جی آئی اؤ۔ ڈاکٹر اصفیہ انعم اور زونل ایچ آر سکریٹری بہن ایمن کے علاوہ تنظیمی سکریٹری جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد جناب محمد عبدالماجد ذاکر اور سٹی کوآرڈینیٹر جناب محمد حسین بھی موجود تھے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی ان منتخب ذمہ داران کو راہ خدااستقامت عطا فرمائے اور اپنے دین کا بہترین کام ان سے لے اور تحریک اسلامی کے لئے انھیں مفید تر بنائے۔