میڑچل ، شاہ میر پیٹ تک میٹرو خدمات ۔ چیف منسٹر نے دکھائی ہری جھنڈی

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے شہریان حیدرآباد کو خوشخبری سنائی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حیدرآباد کے شمالی حصہ کے باشندوں کےلئے نئے سال کے تحفے کے طور پر ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔

 

پیراڈائز سے میڑچل اور جے بی ایس سے شاہ میر پیٹ تک میٹرو کوریڈورکے لیے ڈی پی آر کی تیاری کے لیے سبز جھنڈی دکھا دی ہے۔ ایچ ایم آر ایل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طور پر ڈی پی آر تیار کریں اور اسے مرکزی حکومت کی منظوری کے لیے روانہ کریں۔

 

چیف سکریٹری میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ داناکشور اور ایچ ایم آر ایل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے ان دونوں کاریڈورس کے لیے ڈی پی آر تیار کرنے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں اہم فیصلہ لیا۔پیراڈائز میٹرو اسٹیشن سے تاڑبن، بوئن پلی، سچترا سرکل، کومپلی، گنڈلاپوچمپلی، کنڈلاکویا، آر آر آر ایگزٹ تا میڑچل تک تقریباً 23 کلومیٹر کا ایک اور کوریڈور ہوگا

 

جب کہ دوسرا کاریڈار جے بی ایس میٹرو اسٹیشن سے وکرم پوری، کارخانہ، ترملگیری، لوتوکنٹہ، الوال، بولارم، حکیم پیٹ، توم کنٹہ، آوٹر رنگ روڈ اگزٹ سے ہوتے ہوئے شاہ میر پیٹ تک 22 کلومیٹر طویل کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے کہا کہ ملکاجگیری کے

 

رکن پارلیمنٹ ایٹالہ راجندر کو بھی ان تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے ان کی بھی تجاویز اور مشورے حاصل کئے جائیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *