شادی کی دعوت میں باراتیوں کو تاخیر سے روٹی سربراہ کرنے سے ناراض دلہے نے شادی سے انکار کرتے ہوئے چلا گیا ۔
یہ عجیب و غریب واقعہ اترپردیش کے چندولی ضلع کے مغل سرائے پولیس اسٹیشن کے حمید پور گاؤں میں پیش آیا، یہ واقعہ 22 دسمبر کو پیش آیا، جب دلہن کے گھر دھوم دھام اور بینڈ باجہ کے ساتھ بارات پہنچی تھی۔
شادی کی تقریب میں مہمانوں کا استقبال میٹھے سے کیا گیا، لیکن کھانے کے دوران ایک باراتی کو روٹی دیر سے ملنے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ اس واقعے سے باراتی ناراض ہوگئے اور دلہن کے گھر والوں پر بدانتظامی کا الزام لگا کر شادی درمیان میں ہی چھوڑ کر واپس چلے گئے۔
دلہا اس تنازعے کے بعد اپنے رشتہ داروں کے ساتھ موقع سے فرار ہوگیا، اور شادی روک دی گئی۔ دلہن کو اپنی شادی کے لباس میں کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ دلہا نے کسی اور رشتہ دار سے شادی کر لی ہے۔
دلہن کے گھر والوں نے اس واقعے پر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، لیکن کارروائی نہ ہونے پر 24 دسمبر کو پولیس سپرنٹنڈنٹ آدتیہ سے انصاف کی درخواست کی۔ دلہن نے اپنی شکایت میں بتایا کہ تقریب میں 200 مہمان تھے،
جنہیں کھانا کھلانے میں تاخیر ہوگئی۔ باوجود اس کے، دلہے کے خاندان نے شادی سے انکار کر دیا، حالانکہ ایک دن پہلے 1.5 لاکھ روپے بطور جہیز کی رقم دی گئی تھی
دلہن کے گھر والوں نے پولیس سے 7 لاکھ روپے کے نقصان کا دعویٰ کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے معاملے کی تحقیقات کے لئے مغل سرائے پولیس اسٹیشن کے انچارج وجے بہادر کو ہدایت دی۔ اس دوران سی او صدر راجیش رائے نے دونوں فریقوں کو صلح کے لئے بلایا۔ آخر کار، دونوں فریقوں کے درمیان آپسی بات چیت سے مسئلہ حل کر لیا گیا، اور انہوں نے پولیس کارروائی سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا۔