تہران سمیت ملک بھر میں 9 دی کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 9 دی کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ہوگيا ہے۔

 تہران میں امام حسین (ع) اسکوائر پر عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس ریلی سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رہنما خطاب کریں گے۔

ملک بھر میں منعقد ہونے والی عظیم الشان ریلی میں عوام بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ اس موقع پر ریلی میں شریک افراد نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور اللہ اکبر، خامنہ ای رہبر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اور ایران کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آج کی یہ تاریخ 30 دسمبر2009  کو اس سازش کی یاد دلاتی ہے جسے ایران کی غیور، باغیرت اور انقلابی قوم نے اپنی ہوشیاری، آگاہی اور بصیرت افروز اقدامات سے ناکام بنا دیا اور امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کو ایک بار پھر ذلت آمیز شکست سے دوچارکردیا ۔ کیونکہ  دشمن اس بار ایران کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا بہانہ بنا کر ایران کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس میں اسے ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی اور ایرانی قوم ایک بار پھر سے سرخرو ہوئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *