جنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں 151 افراد ہلاک:ویڈیو

سیول، 29 دسمبر (یو این آئی)جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ بوئنگ 800-737 رن وے سے پھسلنے کے بعد موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 85 ہو گئی۔

اس حادثے میں 151 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ دو لوگوں کو بچا لیا گیا تھا۔ مزید ممکنہ ہلاکتوں کا پتہ لگانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے بعد اس وقت پیش آیا جب جیجو ایئر کی پرواز 7 سی 2216 تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے 175 مسافروں اور عملے کے 6 ارکان کو لے کر ملک کے جنوب میں واقع ہوائی اڈے پر لینڈنگ کر رہی تھی، وزارت نے ہلاکتوں کی خبروں کی تصدیق نہیں کی۔

الجزیرہ کے مطابق نیشنل فائر ایجنسی نے 151 اموات کی تصدیق کی۔

موان فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دو افراد کو بچالیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، خبر رساں ادارے یونہاپ کا کہنا ہے کہ 3 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو انجنوں والا طیارہ رن وے سے پھسل کر ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد دھماکے سے آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا، دیگر تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھوئیں اور آگ نے طیارے کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹیشن کے مطابق مسافروں میں تھائی لینڈ کے دو شہری بھی شامل ہیں جبکہ باقی کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے۔

جیجو ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ بوئنگ 737-800 جیٹ تھا، حادثے کی تفصیلات بشمول اموات کی تعداد اور حادثے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔

بوئنگ اور امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے فوری طور پر حادثے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

خبر رساں ادارے یونہاپ کے مطابق موان ایئرپورٹ پر تمام مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر چوئی سانگ موک، جنہیں جاری سیاسی بحران کے دوران سابق قائم مقام صدر کے مواخذے کے بعد جمعے کو ملک کا عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا، نے ہر ممکن امدادی کارروائیوں کا حکم دیا ہے، ان کے چیف آف اسٹاف نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *