ٹکر دینے کے بعد بائیک کو 2 کیلو میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے جانے کا واقعہ ۔ پولیس کو بی جے پی اسٹیکر والی بولیرو کی تلاش

نئی دہلی۔ ریاست اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں بی جے پی اسٹیکر والی ایک بولیرو گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی۔ گاڑی کی زد میں آئی بائیک کو تقریباً دو کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹتی ہوئی لے گئی جس کی وجہ سے چنگاریاں اٹھنے لگی تھیں۔ اس حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار سکھبیر نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

 

یہ واقعہ اتوار کی شام پیش آیا جب مراد آباد کے شازاد کھیڑا گاؤں کا رہنے والا سکھبیر بسلہ گاؤں میں اپنے سسرال سے موٹر سائیکل پر واپس جا رہا تھا۔ سنبھل ضلع کے صدر کوتوالی علاقے کے اسماولی بائی پاس پر ایک تیز رفتار بولیرو گاڑی نے اس کی بائیک کو ٹکر دے دی۔حادشہ کا شکار بائیک، گاڑی کے نیچے پھنس گئی اور واجدپورم کے قریب تقریباً دو کلومیٹر تک گھسیٹی ہوئی گئی جس کی وجہ سے سڑک پر چنگاریاں اٹھتی رہیں۔

 

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ شدید زخمی سکھبیر کو ضلع کے سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ پیر کی صبح علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔پولیس نے اس واقعے پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بی جے پی اسٹیکر اور “گرام پردھان” کے الفاظ کے ساتھ موجود گاڑی مقامی گاؤں کے سرپنچ کی بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ڈرائیور کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

حادثے سے متعلق ایک ویڈیو کلپ جو ایک اور گاڑی کے مسافر نے ریکارڈ کیا سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *