غزہ میں اسرائیلی بربریت تھمنے کو نہیں آ رہی، مزید 48 فلسطینی شہید ہوگئے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں قابض صیہونی فوج کی بربریت کے نتیجے میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 48 فلسطینی شہید جب کہ 52 زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک 45,484 فلسطینی شہید جب کہ 108,090 زخمی ہو چکے  ہیں۔

واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی رجیم کی غزہ میں جاری بربریت پر اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں نے مجرمانہ خاموش اختیار کر رکھی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *