صوبہ لاذقیہ میں تحریر الشام کے دہشت گردوں پر حملہ، دو ہلاک اور متعدد زخمی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام پر قابض تحریر الشام کے دہشت گردوں پر صوبہ “لاذقیہ” کے شہر “جبلہ” میں گھات لگا کر حملہ کیا گیا ہے۔

شامی سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے میں دو دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

الجزیرہ کے رپورٹر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے “ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ” نے شام کے ساحلی شہر “جبلہ” اور اس کے اطراف میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔ 

اس ساتھ ہی دہشت گردوں کے ملٹری آپریشن مینجمنٹ نے جبلہ شہر کے لئے خصوصی دستے روانہ کر دئے ہیں۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *