منموہن کے آخری دیدار کے لئے کانگریس ہیڈکوارٹر پر عوامی سیلاب

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے جسد خاکی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے آخری دیدار کے لئے کانگریس ہیڈکوارٹر پر آج لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ کے جسد خاکی کو صبح ان کی رہائش گاہ سے کانگریس ہیڈکوارٹر لایا گیا جہاں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سمیت کئی اہم لیڈروں نے سابق وزیر اعظم کا آخری دیدار کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

خراب موسم کے باوجود کانگریس کارکنان پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچے اور ڈاکٹر سنگھ کے آخری درشن کیے اور ان کے جسد خاکی پھول چڑھائے۔

کانگریس ہیڈکوارٹر میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کی اہلیہ گرو شرن کور اور ان کی بیٹی نے بھی سابق وزیر اعظم کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کا آخری دیدار کیا۔

ڈاکٹر سنگھ کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی کو کانگریس ہیڈکوارٹر سے نگم بودھ گھاٹ لے جایا گیا جہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *