1- گولڈ لون میں 50 فیصد کا اضافہ
کھڑگے نے بتایا کہ گولڈ لون (سونا کے عوض قرض) میں تیز ترین اضافہ ہو رہا ہے، اور نان پرفارمنگ ایسٹس (این پی ایز) میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، جس سے عوام کو مزید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
2- خریداری کی قوت میں کمی
کھڑگے کے مطابق، گھریلو خریداری کی سطح گزشتہ 8 سہ ماہیوں سے سست ہو گئی ہے اور یہ ابھی تک کووڈ سے پہلے کی سطح تک واپس نہیں آئی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ قوت خریداری میں کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔