بزم جوہر کے زیر اہتمام اتوار کو ایوارڈ فنکشن

 

حیدرآباد۔ 28/دسمبر (پریس نوٹ) بزم جوہر حیدرآباد کے زیر اہتمام اتوار 29/دسمبر کو شام 6بجے ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ باغ عامہ میں سالانہ محمد علی جوہر ایوارڈ تقریب و محفل طنز و مزاح کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس موقع پر اردو اکیڈیمی کی جانب سے دیئے گئے کارنامہئ حیات ایوارڈ یافتگان کو تہنیت بھی پیش کی جائے گی۔ مولانا محمد علی جوہر ایوارڈ کے لئے اتفاق رائے سے پروفیسر آمنہ تحسین مانو، ڈاکٹر سید مصطفےٰ کمال ایڈیٹر شگوفہ اور جناب سید اعزاز محمد قادری اعجاز پریس کے ناموں کو قطعیت دی گئی ہے جنہیں تقریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر دائرۃ المعارف جامعہ عثمانیہ کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب طارق انصاری چیرمین اقلیتی کمیشن حکومت تلنگانہ، پروفیسر نسیم الدین فریس سابق صدر شعبہئ اردو و ڈین مانو، جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد شرکت کریں گے۔ مولانا مظفر علی صوفی ابوالعلائی، ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد سابق اسوسی ایٹ پروفیسر سیاسیات اور ڈاکٹر محمد مصطفےٰ علی سروری اسوسی ایٹ پروفیسر شعبہئ صحافت مانو بحیثیت مہمانان اعزازی مدعو کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر حمیرہ سعید، ڈاکٹر گل رعنا اور ڈاکٹر جاوید کمال مزاحیہ مضامین سنائیں گے جبکہ جناب فرید سحر، جناب شاہد عدیلی، جناب وحید پاشاہ قادری، ڈاکٹر معین امر بمبو اور جناب لطیف الدین لطید مزاحیہ کلام پیش کریں گے۔ داعی تقریب ڈاکٹر روبینہ شبنم استقبالیہ تقریر کریں گی۔ لطیف الدین لطیف ادبی اجلاس اور ڈاکٹر جاوید کمال ایوارڈ تقریب کی نظامت کریں گے۔ تمام بہی خواہان اردو اور احباب ڈاکٹر راہی مرحوم سے شرکت کی پرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *